پاکستان کا ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا معاہدہ

بجلی بحالی کیلئے 10 بجے کی ڈیڈلائن مقرر، بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

تہران: پاکستان کا ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ جاری، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ

ہم نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے مابین یہ معاہدہ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے دورہ ایران میں طے پایا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی کردیے گئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط این ٹی ڈی سی اور توانیر نے کیے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایران سے بلوچستان کو 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

 بجلی کی قیمت میں تقریباً8روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے مطابق طے پانے والے معاہدے کے تحت منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا اور اس کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام کو ریلیف ملے گا۔


متعلقہ خبریں