عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے جھک گیا، بھیک مانگتا رہا، نیا بناتے بناتے پرانا بھی خراب کر گیا: بلاول



لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ سے بات کی ہے تو صرف تجارت پر بات کی کیونکہ ہماری خارجہ پالیسی ہے کہ ہم تجارت چاہتے ہیں، بھیک نہیں مانگیں گے، اتحادی حکومت تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو ازسرنواستوار کرے گی۔

دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، اچھا وقت بھی آئے گا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب سے وزیر خارجہ بنا ہوں ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھا ہوں، غیر ملکی دورے پاکستان کے بارے میں پیدا ہو جانے والی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے کر رہا ہوں، وزیراعظم کے ساتھ ترکی کا دورہ کیا اور حال ہی میں ایران کا دورہ کر کے آیا ہوں۔

انہوں نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے ملک کی ترقی کیلئے 30 سال تک جدوجہد کی، شہید بے نظیر جمہوریت کی بحالی اور اسلام کے پر امن پیغام کیلئے جدوجہد کرتی رہیں، وہ اس ملک کے غریب عوام کی آواز تھیں، وہ ہر ظالم اور ہر آمر سے ٹکرائیں، وہ اس ملک کے نوجوانوں کی آواز تھیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے والے سوچ رہے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو جائے گی، غریب کی آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں رہے گا لیکن یہ ان کی بھول تھی، محترمہ آج بھی کارکنوں کی صورت میں زندہ ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ایک غیر جمہوری اور سلیکٹڈ شخص کو شکست دلائی، ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جیالے ہیں، کہا تھا کہ آئینی ہتھیار استعمال کر کے اس کو باہر نکالیں گے،  ملک کی تاریخ میں پہلی عدم اعتماد کامیاب ہوئی، سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا ضروری تھا، یہ شخص آپ کے حقوق پر حملہ آور تھا جب کہ ان ہی حقوق کیلئے محترمہ نے 30 سال تک جدوجہد کی تھی۔

پاکستان کا ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا معاہدہ

چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ سلیکٹڈ شخص عوام کے آئینی حقوق پر حملے کرتا رہا، یہ سب ہم سے برداشت نہیں ہوتا تھا، ہم نے ملک بچانے کیلئے اس کی حکومت کو آئینی طریقے سے ختم کیا،حکومت سنبھال کر اندازہ ہو رہا ہے کہ 4 سالوں میں یہ شخص کتنا نقصان کر گیا ہے،  آئی ایم ایف ڈیل پڑھ کر حیران ہو گئے، عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس کی وجہ سے ملک نے شدید معاشی نقصان اٹھایا، پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ایک دن کیلئے بھی سلیکٹڈ کو نہیں مانا، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل پرہم پہلے سے تنقید کرتی رہی، وزیراعظم اوران کی معاشی ٹیم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے  پورا توشہ خانہ ہی خالی کر دیا، عمران خان نے اپنے تحفے بیچے، کسی ملک نے عمران خان کو گھڑی تحفے میں دی جوانہوں نے بیچ دی، جب اس ملک کے سربراہ کو پتہ چلا کہ عمران خان نے گھڑی بیچ دی ہے تو انہوں نے خود ہی خرید لی۔

’’نیب ترامیم بمباری سے بڑا جرم’’عمران خان کا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم خاتون اول کے ساتھ ایک کمپنی بنائی, کرپشن کے لئے بنائی ہوئی کمپنی میں عمران خان کی کک بیکس جاتی تھیں، عمران خان نے جتنی کرپشن کی اب اس کو جواب دینا پڑے گا.

انہوں نے کہا کہ یہ نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا بھی خراب کر گیا، عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے جھک گیا، جگہ جگہ بھیک مانگتا رہا، ہم اس کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لے کر آئیں گے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے شہید بی بی کے ساتھ مل کر ملک کو مشکلات سے نکالا ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر ملک کو عمران خان سے نجات دلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگ 4 سال نا اہل حکومت کو برداشت کر سکتے ہیں تو ہمیں بھی تھوڑا وقت دیں، پھر ہم سب نے مل کر بینظیر شہید کے ویژن کو آگے لے کر چلنا ہے، بی بی شہید خوش ہوتی ہوں گی کہ پیپلز پارٹی عوام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

بینظیر دنیا کی کامیاب ترین وزیراعظم کی آئیڈیل

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے بی بی شہید کے منشور کے مطابق محنت کرنی ہے، محنت کا پھل ضرور ملتا ہے، دنیا بھر میں شہید بی بی کی پہچان ہے کہ وہ لاڑکانہ سے آئی تھیں۔


متعلقہ خبریں