اسلام آباد: پولیس دفاتر، تھانوں اور ٹریفک آفس میں انٹری ایگزیٹ کنٹرول سسٹم انسٹال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد، ڈاکوؤں کے گروہ بے لگام، شہریوں سے ہر گھنٹے میں 2 لاکھ 29 ہزار 716 روپے کی لوٹ مار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس دفاتر، تھانوں اور ٹریفک آفس میں انٹری ایگزیٹ کنٹرول سسٹم انسٹال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: غیرملکیوں، ملازمین، کرایہ داروں، پناہ گزینوں کی رجسٹریشن شروع

ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے اس ضمن میں 23 جون سے سسٹم نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصلہ موجودہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال اوردہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 26 کیسز رپورٹ

نافذ کیے جانے والے سسٹم کو نادرا اورایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ لنک کیا جائے گا جب کہ آنے والے افراد اور گاڑیوں کا ڈیٹا سسٹم کی مدد سے چیک  ہو گا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سسٹم کی وجہ سے تمام غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی شناخت ہو سکے گی، یکم جولائی سے آنے والے متعلقہ افراد کو کیو آر کوڈ سے منسلک کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔

’’باہر جائیں، مزے اڑائیں‘‘ شاہد آفریدی اسلام آباد کے دیوانے،کرکٹر کے ساتھ آوٹنگ،داماد سے سنوکر کا مقابلہ

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نافذ کیے جانے والے سسٹم کو دیگر صوبوں کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں