چوتھا ون ڈے: سری لنکا نے آسٹریلیا کو چار رنز سے شکست دے دی


سری لنکا نے آسٹریلیا کو چار رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔

سری لنکا کی ٹیم 49 اوورز میں 258 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سری لنکا کے ایسلنکا نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دننجا ڈی سلوا نے 60 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 29 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ پیٹ کمنز اور میتھیو نے بھی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کے 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 254 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ڈیوڈ وانر 99 رنز پر آوٹ ہوگئے جبکہ پیٹ کمنز نے 35 رنز کی اننگز کھیلی ۔

میزبان ٹیم کی جانب سے چمیکا کرونارتنے نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سری لنکا نے پانچ میچز کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

سری لنکا نے آسٹریلیا کو 20 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔

اس شکست کے بعد ورلڈکپ سپر لیگ میں آسٹریلیا کی ٹیم ساتویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم گیارہویں نمبر پر موجود ہے۔

سپر لیگ میں بنگلہ دیش پہلے ، انگلینڈ دوسرے، افغانستان تیسرے ، پاکستان چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں اور بھارت ساتویں نمبر پر موجود ہے


متعلقہ خبریں