کیا منال خان نے کائلی جینر کا ناشتہ چوری کر لیا ؟


پاکستانی اداکارہ منال خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ناشتے کی ایک اسٹوری شئیر کی، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔ کیونکہ وہ کوئی عام ناشتہ نہیں تھا،  بلکہ ہالی وڈ کی مشہور ماڈل کائیلی جینر کا ناشتہ تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ ہالی ووڈ اسٹار کائیلی کی اسٹوری منال خان نے کاپی کر کے اپنی اسٹوری پر لگائی اور ساتھ ہی کائیلی کا نام بھی کٹ کر دیا تا کہ کسی کو پتا نہ چل سکے، لیکن شاید منال جلدی میں یہ اندازہ نہ لگا سکیں، کہ اگر وہ کائیلی کو فولو کر سکتی ہیں، تو ہالی ووڈ اسٹار کے پاکستان میں اور کتنے مداح ہوں گے جو ان کی اسٹوریز دیکھتے اور پسند کرتے ہوں گے۔

جس کے بعد گزشتہ روز سے سوشل میڈیا صارفین منال خان کو خوب ٹرول کر رہے ہیں، ان پر میمز بنائی جا رہی ہیں اور ٹوئٹر پر بھی اداکارہ کا نام ٹرینڈ کررہا ہے۔


ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا منال خان واقعی یہ سمجھتی ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی کائلی جینر کو نہیں جانتا اور فالو بھی نہیں کرتا؟‘

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’تو کیا ہوگیا اگر کائیلی جینر اور منال خان نے ایک ساتھ ناشتہ کیا ہے تو؟ تاہم کچھ صارفین منال خان کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں، کہ  اداکار امیر اور منفرد دکھنے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں، اور اپنے مداحوں کے سامنے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں