عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا، بچے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے


عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا معاملہ، عامر لیاقت کی فیملی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔

عامر لیاقت کی فیملی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی ہے، درخواست عامر لیاقت مرحوم کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے، سندھ ہائیکورٹ کا دور کنی بنیچ آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لئے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جبکہ قبر کشائی23 جون کو صبح ساڑھے نو بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کی جائے گی۔

میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام،ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام، ڈاکٹر گلزار علی سولنگی اور ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں