سینٹرل کنٹریکٹ کے کرکٹرز کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کا امکان

PCB

سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیرصدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کل ہوگا۔پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز 13 ستمبر سے 2اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں پی سی بی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں قومی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔


متعلقہ خبریں