گولیوں سے نہیں تو دھماکے میں مار ڈالو، سدھو موسے والا کے قاتل کا انکشاف

بھارتی ریپ اسٹار سدھو موسے والا قتل کیس کا پہلا ملزم گرفتار

پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود ایک گھنٹہ قبل قاتل کو پہنچایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے قاتل نے حیران کن انکشافات کیے ہیں، قاتل کو ہدایت دی گئی تھی کہ اگر گولیوں سے کام نہ بنے تو سدھو موسے والا کو دھماکے میں مار ڈالو۔ بھارتی پولیس نے پنجابی گلوکار کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے گرینیڈ لانچر سمیت اسلحے کا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ  گینگسٹر لارنس بشنوئی  کو قرار دیا تھا، تاہم بشنوئی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں 30 گولیاں لگی تھیں جو ایک آٹو میٹک رائفل سے فائر کی گئی تھیں۔

یاد  رہے سدھو موسے والا کی ایک دن قبل ہی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ انہیں پنجاب کے ڈسٹرکٹ مان سا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پنجابی سنگر نے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

 


متعلقہ خبریں