جمشید دستی کی اپنی دلہن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

جمشید دستی

گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے جمشید دستی کی نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  تصویر میں جمشید دستی  کی اہلیہ  عروسی لباس میں سجی دلہن بنی ہوئی ہیں جبکہ جمشید دستی روایتی لباس زیب تن  کیے ان کے ہمراہ بیٹھے ہیں۔


جمشید دستی اور ان کی اہلیہ کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  خوب پذیرائی ملی ہے۔

جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے۔

واضح رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا جب کہ رواں ماہ اپنی دلہن کو رخصت کرکے اپنے گھر لائے ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے  اکتوبر  میں ولیمہ  کرنے  اور  مہمانوں کو دال کھلانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں