عمران خان ندامت کے بجائے الزام تراشی کر رہے ہیں، قوم سے معافی مانگیں، احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ندامات کے بجائے ہم پر الزام تراشی کر رہے ہیں وہ قوم سے معافی معانگیں۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کیں اور عمران خان نیب ترامیم کے حق میں وزنی دلائل دے چکے ہیں۔ عدالتیں بھی اپنے فیصلوں میں نیب ترامیم کے حوالے سے ہدایات دے چکی ہیں اور اسی لیے آئین و قانون سے ہم آہنگ کرنے کے لیے یہ ترامیم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تنقید کس بات پر ہے؟ عمران خان لیکچر دے رہے ہیں جن کے دور میں کرپشن ہوئی اور عمران خان 2011 سے جو راگ الاپ رہے ہیں وہ بےنقاب ہوگیا۔ میں نے بیسیوں بار عمران خان اور شہزاد اکبر کو چیلنج کیا تھا کہ ہمارے منصوبوں میں کرپشن ثابت کرو ہم قومی مجرم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی مزید بڑھ کر 40 فیصد ہو جائے گی، شوکت ترین

احسن اقبال نے کہا کہ 4 سال تک عمران خان سیاہ سفید کا بادشاہ تھا جبکہ نیب اور چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر ناچتے تھے۔ ایک ثبوت ثابت نہیں کر سکا کہ کس نے خورد برد یا کک بیکس کیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ٹرینڈ بنا بنا کر حکومت چلائی گئی اور بہتان تراشی کی سیاست کی گئی۔ نواز شریف کا دوربین اور خوردبین سے احتساب کیا گیا جبکہ مجھ پر بھی بے بنیاد جھوٹے الزام لگائے گئے۔ پاکستان اور چین کے درمیان بھی تعلقات خراب کیے گئے جبکہ عمران خان نے سی پیک کے منصوبوں کو تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کا قانون لایا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو چندہ دینے والوں کو کرپشن کی کھلی چھوٹ دی گئی اور عمران خان کوخود یاد نہیں رہتا کہ 2 دن پہلے کیا بیان دیا تھا۔ وہ تو یوٹرن لینے کے ورلڈ چیمپیئن ہیں۔ عمران خان 4 سال تک سیاہ و سفید کے مالک رہے وہ سیاسی حریفوں کو بغیر ثبوت جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کرپشن انڈیکس بلندیوں پر پہنچا۔ شہباز شریف کے خلاف کتنے افسانے بنائے گئے لیکن کوئی کیس ثابت نہیں ہوسکا۔ عمران خان نے اپنے 4 سال کا جواب دینا ہے اور ندامت کے بجائے عمران خان الٹا ہم پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ہماری حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے اور سیاسی مقدمے نہیں بنیں گے۔ نیب ترامیم وہی ہیں جو آپ خود کر کے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں