کیا گھر پر ڈاکہ پڑے تو چوکیدار نیوٹرل ہو سکتا ہے؟ عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے تو ان چوروں کا ہر صورت مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا گھر پر ڈاکہ پڑے تو چوکیدار نیوٹرل ہو سکتا ہے؟

پہلی بار بغیر کرپشن کے الزام پر ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ رجیم چینج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کیسز بنے لیکن باہر نہیں بھاگا، مقابلہ کیا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنا آرمی چیف لے کر آؤں گا، آج نیب اور ایف آئی اے تباہ ہو رہے ہیں، اداروں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خرم دستگیر کے منہ سے سچ نکل آیا، میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ دونوں جماعتیں اکٹھی ہو جائیں گی، یہ لوگ کس چیز سے ڈر رہے ہیں؟ میں تو ملک سے باہر نہیں گیا اسی عدلیہ نے مجھے انصاف دیا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نو مبر میں کس کو آرمی چیف بنانا ہے؟ میں نے سوچا تھا جو میرٹ پر اترے گا اسے آرمی چیف بناؤں گا، میں نے ہمیشہ میرٹ پر عمل کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اگر نئے ججز آ بھی جاتے ہیں تو ڈر کس چیز کا تھا؟ نواز شریف کے پاس چوری کا پیسہ تھا، وہ اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا، نوازشریف اور آصف زرداری ایک دوسرے پر سچ بولتے تھے لیکن وہ الیکشن جیتنے کے لیے کہتے تھے، ان لوگوں نے سب اداروں میں اپنے لوگ بٹھا دیئے ہیں، میں نے ہمیشہ کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مفادات ایک ہیں، ان کا مفاد چوری کرنا اور اس چوری کو بچانا ہے۔

عمران خان اور سابق چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہیے، مریم اور نگزیب

عمران خان نے کہا کہ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف تعینات کرنا چاہتا تھا جب کہ ہم چاہتے ہیں کہ فوج کا ادارہ مضبوط ہو، ان کو خوف تھا کہ میں جنرل فیض کو لانا چاہتا ہوں، کیا امریکہ حکومتیں دوسرے ملکوں کے فائدہ کیلئے تبدیل کرتا ہے؟ امریکہ ہمارے مفاد کیلئے نہیں اپنے مفاد کیلئے حکومت تبدیل کرتا ہے، سرمایہ کار تو دور کی بات، کرکٹ ٹیم بھی ٹور نہیں کرتی تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے سربراہ کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی دی، امریکہ کو اڈے دینا کیا ہمارے مفاد میں تھا ؟ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو استعمال کیا گیا ، دہشت گردی کے باعث اسلام آباد ایک قلعہ بنا ہوا تھا، میں نے ٹریول بک لکھی تھی، سب سے زیادہ انگریز فوجی وزیرستان میں مرا تھا،  وزیرستان میں فوج بھجوا کر بہت بڑا ظلم کیا گیا۔

عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے جھک گیا، بھیک مانگتا رہا، نیا بناتے بناتے پرانا بھی خراب کر گیا: بلاول

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب حکومت تبدیل کی گئی تو میڈیا پر پیسہ چلا، کیا ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم امریکہ کو اڈے دیں؟ امریکہ کا ایجنڈا اسرائیل کو تسلیم کرو، کشمیر کو بھول جاؤ، امریکہ چاہتا ہے ہندوستان مضبوط ہو اور چین کے مقابلے میں آجائے، ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں جس کیلئے کوشش بھی کی، حسین حقانی سمیت دیگر چاہتے ہیں کہ آرام سے امریکہ کی غلامی کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں فوج بھیجی گئی تو میں نے مخالفت کی تھی، مجھے طالبان خان کہا گیا، قبائلی علاقے سے بخوبی واقف ہوں، ہم امریکہ کے اتحادی تھے لیکن ہم پر ہی ڈرون حملے ہوتے تھے، امریکہ کے ساتھ کسی صورت تعلقات خراب نہیں کرنا چاہیے، امریکہ چین کے مقابلے میں بھارت کو کھڑا کرنا چاہتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں اور ڈیڑھ سو ارب ڈالرز کا نقصان ہوا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف 20 ارب ڈالرز ملے۔

عمران خان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا قائد اعظم کا وعدہ تھا، امریکہ کی ناراضگی کے چکر میں نظریہ پاکستان دفن کررہے ہیں، قومیں نظریے اور غیرت پر کھڑی ہوتی ہیں،  ملک میں ضمانت پر کوئی ہو تو اس کو کوئی نوکری نہیں مل سکتی لیکن جن کے اوپر اربوں کے کیسز ہوں وہ ملک کے او پر بٹھا دیا گیا، میں نے دنیا میں اس طرح کی چیز کبھی نہیں دیکھی۔

عمران خان ندامت کے بجائے الزام تراشی کر رہے ہیں، قوم سے معافی مانگیں، احسن اقبال

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو چکا ہے، اللہ کا حکم ہے کہ سچائی کے ساتھ کھڑے ہوں،
اللہ نے آپ کو نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی، جب کسی قوم کی اخلاقیات ختم ہوتی ہے تو اسے بمباری کی ضرورت نہیں ہوتی، لبنان میں 70 فیصد غربت ہے، امریکہ کا مقصد ہماری بہتری نہیں، اس نے اپنا مقصد پورا کرلیا، چوری بچانے کیلئے انہوں نے انصاف کے اداروں کی قبر کھو د دی، رانا ثنا اللہ کے نیچے جب نیب ہو تو اندازہ کریں کیا ہو گا ؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان چوروں کو ملک پر بٹھا کر انہوں نے ظلم کیا ہے، یہ وہ کام کررہے ہیں جو کوئی دشمن نہیں کر سکتا، ہمیں پتہ تھا انہوں نے کیا کرنا تھا ؟  ان کی کوئی تیاری نہیں تھی ،تیاری تھی تووہ این آر او لینا تھی، کسی خود مختار ملک میں ایسی چیز نہیں دیکھی،  نیوٹرل راستے کا گیئر ہی نکل گیا ہے، آئیں یا ادھر یا ادھر جائیں۔

چور ڈاکو کا بیانیہ پٹ گیا ،سیاسی مستقبل ختم، عمران خان کا رونا دھونا تو بنتا ہے،مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رجیم چینج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ بڑا نعرہ ہے، یہ برطانوی سفیر کو کیک کھلا رہے ہیں کہ وہ مدد کریں، اللہ کا حکم ہے کہ اس کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکنا، پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔


متعلقہ خبریں