کورونا سے بچاو کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، عبدالقادر پٹیل


وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت  کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس ہوا جس میں عبدالقادر پٹیل کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کی 85 فی صد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے، پچھلے چند دنوں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،صورت حال کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا اجلاس: عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی شرکت

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، اس سے بچاو کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے ملکر کر عوام کو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ نظام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ تعاون کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے،


متعلقہ خبریں