عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے،یہ نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر میدان سے آوٹ کرنے کی کوشش کی،اللہ تعالیٰ نے ان کی چال اسی پر ہی الٹ دی۔

کیا گھر پر ڈاکہ پڑے تو چوکیدار نیوٹرل ہو سکتا ہے؟ عمران خان

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان حسد اور صدمے میں اب باقی زندگی بھی گزارنے والی ہے، وہ بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ رجیم چینج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ایمانداری سے بتاتا ہوں تصوربھی نہیں کرسکتا تھا کوئی شہبازشریف کو وزیراعظم بنا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ایک دن نیوٹرل سے بات کی تو کہا اس پر 16ارب کا کیس ہے، اس کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، نوازشریف نے تواپنی بیٹی کے نام پر جائیدادیں خریدیں، شہبازشریف کے نام پرتو سب کچھ ہے، اس کیخلاف کیس میں اگر کوئی عام آدمی ہوتا تو دو ہفتے کے اندر جیل میں ڈال دیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آخری منٹ تک سوچتا رہا اس کو وزیراعظم نہیں بناسکتے، اس سیٹ اپ کو لوگوں کو ہضم کروانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید کہا کہ جس پارلیمنٹ میں راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہو سمجھ لیں پارلیمنٹ ختم ہو گئی، پنجاب کی پارلیمنٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے عدلیہ بھی توہین ہے، مجرم نمبر2کومسلط کرنے کے لیے مذاق کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں