انٹرنیٹ ایکسپلورر کی فرضی قبر تیار


مشہور ویب براوزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کی یاد میں جنوبی کوریا میں فرضی قبر کا کتبہ بنادیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق جنوبی کورین سافٹ ویئر انجنئیر نے ماربل پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کی ابتدا اور اختتام کی تاریخ لکھوائی ہے۔

27 سال کا ساتھ ختم ، انٹرنیٹ ایکسپلورر نے الوادع کہہ دیا

کتبے کے اوپرایشکل کا لوگو بھی کندہ کیا گیا ہے جس پر انگریزی میں انٹرنیٹ ایکسپلور دیگربراؤزر ڈاؤن لوڈ کرنے کا ایک بہترین ٹول بھی تھا درج ہے۔

کتبہ بننے میں 330 ڈالر کا خرچہ آیا، مائیکروسافٹ کا 27 سالہ انٹرنیٹ ایکسپلورر پندرہ جون کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں