ٹی 20 ہوا پرانا، اب چلے گا ’6 ٹی‘


ویسٹ انڈیز نے مختصر طرز کی کرکٹ کا نیا فارمیٹ 6 ٹی متعارف کرا دیا۔

معروف ویسٹ انڈین بیٹر کرس گیل نے اپنی ویڈیو پیغام میں 6 ٹی کرکٹ کا اعلان کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں سی پی ایل کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

کرکٹ فارمیٹ سے متعلق کرس گیل نے بتایا کہ یہ دس دس اوورز پر مشتمل ہو گی، 10 اوورز میں سے 2 اوورز پاور پلے ہوں گے، پہلی بارہ گیندوں پر دو چھکے لگا کر تیسرا پاور پلے اوور لیا جاسکتا ہے۔

اسٹار بلے باز کرس گیل نے آئی پی ایل سے علیحدگی اختیار کر لی

قوانین کے مطابق پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری 30 گیندیں اگلے اینڈ سے پھینکی جائیں گی۔ اگر مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہ کرائی گئیں تو آخری چھ گیندوں کیلئے ایک فیلڈر کم ہوجائے گا۔

فینز ‘مسٹری فری ہٹ‘ کیلئے ووٹ کریں گے، اس گیند پر بیٹر کو آؤٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ’6 ٹی‘ کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں