آصف علی زرداری کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری کراچی میں انتقال کر گئیں۔

ذرائع کے مطابق زریں آرا بخاری کئی ہفتوں سے علیل تھیں، وہ کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ دوروز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باہر کا دورہ دادی کی شدید علالت کے باعث ملتوی کر دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات بڑا صدمہ ہے، آپ کے غم میں شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین


متعلقہ خبریں