خواجہ سرا تیزاب گردی کا نشانہ بن گیا: دو ملزمان گرفتار، وزیر داخلہ کی متاثرہ کے گھر آمد

خواجہ سرا تیزاب گردی کا نشانہ بن گیا: دو ملزمان گرفتار، وزیر داخلہ کی متاثرہ کے گھر آمد

لاہور: ریس کورس کے علاقے بستی سیدن شاہ میں ملزمان نے خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیزاب سے جھلسنے والے خواجہ سرا کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی امداد فراہم کی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق طبی امداد ملنے کے بعد متاثرہ خواجہ سرا کی طبیعت بہتر ہے اور ڈاکٹروں نے اسے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

تنخواہ مانگنے پر مالک نے ملازم پر تیزاب پھینک دیا

اس ضمن میں علاقہ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ خواجہ سرا اپنے گھر کے باہر کھڑا ہوا تھا کہ ملزمان گاڑی پہ آئے جن میں سے ایک نے تیزاب پھینکا اور دوسے کے ساتھ فرار ہو گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ متاثرہ خواجہ سرا سے ملاقات کے لیے اس کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ملاقات کر کے متاثرہ خواجہ سرا اور اس کے خاندان کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی: تیزاب گردی میں ملوث ملزم اور ملزمہ گرفتار

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر متاثرہ خواجہ سرا کو حکومت کی جانب سے ایک لاکھ روپے کی امداد بھی دی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں