برطانیہ میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس رپورٹ


برطانیہ میں لندن کے ایک علاقے سے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں صحت کی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے)  نے معمول کی نگرانی کے دوران پانی کے چند نمونے اکھٹے کئے جس میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پولیو وائرس کے پھیلاو سے متعلق تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک اس سے متعلق ٹھوس ثبوت نہیں ملے ہیں۔

پولیو کے خاتمے کیلئے 5.1 ارب ڈالر کا اعلان

سائنسی ماہرین کے مطابق پولیو وائرس کا ارتقا جاری ہے اور اب اسے ‘ویکسین سے ماخوذ’ پولیو وائرس ٹائپ 2 (وی ڈی پی وی 2) کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔

پولیو کی یہ قسم  ان لوگوں میں فالج جیسی سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے جن کو مکمل طور پر ویکسین نہیں لگائی جاتی۔

رپورٹ کے مطابق صحت کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پولیو ویکسین ضرور کروائیں۔


متعلقہ خبریں