ہوشیار: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سینکڑوں برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہوشیار: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سینکڑوں برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سامان فراہم کرنے والی 30 برانڈڈ کمپنیوں نے اپنی 952 برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

حکومت تیسرا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، فکسڈ ٹیکس کی طرف بڑھ رہی ہے، 40 فیصد مہنگائی بڑھے گی: شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعتراف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان نے کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خود مینوفیکچرنگ یا پروڈکشن نہیں کرتی ہے بلکہ عام مارکیٹ سے خریداری کرتی ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی سبسڈی جاری ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے داموں اشیائے خورد ونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، اچھا وقت بھی آئے گا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورزپر بنیادی اشیا پر سبسڈی دی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں