خیبرپختونخواحکومت کا افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیےمیڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ


خیبرپختونخواحکومت نے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیےمیڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان زلزلہ متاثرین کےلیےخیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں سے رضاکارانہ مدد کی اپیل کی ہے، ،وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی امداد کےلیے میڈیکل ٹیمیں شمالی وزیرستان بھیج رہے ہیں، سرحدی علاقوں پربھی ڈاکٹروں کی ٹیم بھجوائی جائےگی، افغانستان زلزلہ متاثرین کےلیے خیبرپختونخوا ینگ ڈاکٹرز نے رضاکارانہ سروسزکی پیشکش کردی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنےافغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 1000 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہیں جنہیں جلد سے جلد طبی سہولیات کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں