ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، 5روپے سستا

انٹربینک ڈالر

چین سے قرضہ ملنے کے بعد ڈالرکی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر انٹربینک میں ڈالر4 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 207 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز تک چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دستخط کے بعد چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج آر ایم بی 15 ارب ( 2.3 ارب ڈالر) قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرض کی رقم چند دن کے اندر موصول ہو جائے گی۔ ہم اس معاملے کو آسان بنانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں