نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے، فرخ حبیب


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت نے ہر چیز مہنگی کر دی ہے، اسٹاک ایکسچینج نیچے جا رہی ہے اور ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو کی تیاریاں جاری ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل لایا جا رہا ہے جس سے سب کے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا، شیخ رشید

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت ٹھیک چل رہی تھی اور معاملات صحیح تھے لیکن اتحادی حکومت ہونے کی وجہ سے سازش ناکام بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں اور وہ وزیر اعظم ہیں۔ ہم آج بھی انتخابات کے مطالبے پر قائم ہیں۔


متعلقہ خبریں