سندھ میں آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بارش سے حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی اور جہاں جہاں سڑک کی مرمت کی گئی وہاں سڑک کی حالت دیکھنے لائق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاغذات میں نالے صاف دکھائے گئے ہیں لیکن حقیقت سب نے دیکھ لی۔ شارع فیصل پر کروڑوں روپے لگا دئیے لیکن نکاسی کا نظام ٹھیک نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی کتنا با اثر ہو انتخابات کے دوران امن وامان خراب نہیں کرنے دینگے:چیف الیکشن کمشنر

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 14 سال میں پیپلز پارٹی نے کوئی بڑا منصوبہ کراچی کے لیے نہیں رکھا وہ صرف کراچی کے عوام پر مسلط ہیں اورغیر قانونی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے پیسوں کو بھرتیوں پر لگا کر کرپشن کی جاتی ہے اور سندھ حکومت کا کام صرف لوٹ مار ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ الیکشن کمیشن یرغمال ہے اور آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں۔ ووٹر لسٹیں دو طرح کی چل رہی ہیں اور یہ چاہتے ہیں انتخابات نہ کرانے پڑیں۔


متعلقہ خبریں