کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے زائد


ملک بھر میں کورونا کی نئی لہر کا خطرہ منڈلانے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے۔ 

کراچی میں گزشتہ24گھنٹےکےدوران کورونا  کے 650 ٹیسٹ کیے گئے۔  جن میں سے 138 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد افراد کو بوسٹر لگانے کے احکامات بھی  جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت نے12 تا 18 سال کے بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔آئندہ ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے متجاوز

کراچی کے بعد سب سے زیادہ کیسز اسلام آباد میں رپورٹ کیے گئے جہاں 36 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد رہی۔

لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے۔ 32  افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 1.91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں 24 گھنٹے کے دوران  کورونا کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے لیکن یہاں مثبت کیسز کی شرح3.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں