عمران خان نے 90 روز میں کرپشن ختم کی، فیصل جاوید

عمران خان نے 90 روز میں کرپشن کی، فیصل جاوید | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 90 روز میں کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا اور اس پر عمل بھی کیا۔

جمعرات کے روز ہم نیوز کے مارننگ شو ‘صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں ان کی جماعت تحریک انصاف کی ہی جیت ہوگی۔

ہم نیوز مارننگ شو 'صبح سے آگے' کی میزبان امبر شمسی اور شفاء یوسفزئی | urduhumnews.wpengine.com
ہم نیوز مارننگ شو ‘صبح سے آگے’ کی میزبان امبر شمسی اور شفاء یوسفزئی

پارٹی معاملات اور سربراہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ فیصل جاوید نے دعوی کیا کہ پاکستان میں دیانت دار حکومت تحریک انصاف ہی بنا سکتی ہے۔

تحریک انصاف سربراہ کی جانب سے آئندہ حکومت بنانے کی صورت میں 100 روزہ منصوبے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کا بھی ذکر کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے مختص کردہ بجٹ کی پوری مقدار استعمال کی گئی ہے۔ کے پی میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے خاصے اقدامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف رہنما فیصل جاوید ہم نیوز مارننگ شو میں | urduhumnews.wpengine.comفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ صوبے میں پولیس غیر سیاسی ہے جس کا اعتراف سب کرچکے ہیں، صحت کے لیے ہیلتھ کارڈ کا متعارف کروایا جانا ایک مثال ہے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ‘صبح سے آگے‘ میں سابق صداکار اور اشتہاریات کے پیشے سے وابستہ فیصل جاوید نے تحریک انصاف کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات کی۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درجنوں رہنما گزشتہ کچھ عرصہ میں پی ٹی آئی کا حصہ بنے ہیں جس کے بعد عام انتخابات 2018 کے لئے تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں مزید تیزی آئی ہے۔

پاکستان میں انتخابی کمیشن نے آئندہ انتخابات کی تاریخوں کے تعین کے لیے سمری تیار کر لی ہے۔ 25 تا 27 جولائی میں سے کسی تاریخ کے انتخاب کے لیے سمری جلد صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں