نیب زادہ نہیں، نیب زدہ ہوں، ملک ہو گا تو حکومت کریں گے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں ڈالر نیچے آئیگا: گیلانی

نیب زادہ نہیں، نیب زدہ ہوں، ملک ہو گا تو حکومت کریں گے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں ڈالر نیچے آئیگا: گیلانی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم سینیٹرسید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں نیب زادہ نہیں، نیب زدہ ہوں، ملک ہو گا تو ہم حکومت کریں گے، ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں، ڈالر نیچے آئے گا۔

آئی ایم ایف سے شرائط طے ہو گئیں، ابھی مشکلات آنی ہیں، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا (سینیٹ) میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دورمیں پانچ بجٹ پیش کیے، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری تیاری نہیں تھی تو نہیں آنا چاہیے تھا جب کہ انہوں نے تین سالوں میں تین وزرائے خزانہ تبدیل کیے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان کنٹینر سے گرے تو ان سے ملنے گیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت عوام پریشان ضرور ہوں گے تاہم انہوں نے کہا کہ ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں، ڈالر نیچے آئے گا۔

ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، 5روپے سستا

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے لیے غیر مقبول فیصلے کیے ہیں، ملک ہوگا تو ہم حکومت کریں گے، میں نیب زادہ نہیں نیب زدہ ہوں۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کورونا اور یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا کو مشکل حالات کا سامنا ہے، ہم نے اپنے دور میں فوڈ اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے۔

حکومت تیسرا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، فکسڈ ٹیکس کی طرف بڑھ رہی ہے، 40 فیصد مہنگائی بڑھے گی: شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ پی پی اور ن لیگ نے زیادہ قرضے لیے ہیں حالانکہ گزشتہ تین سالوں میں پاکستان کا قرضہ 20 ہزار ارب تک بڑھا ہے۔


متعلقہ خبریں