اسٹیٹ بینک کی ملازمین کو ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کرنیکی ہدایت

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: ملک کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ملازمین کو ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

آئی ایم ایف سے شرائط طے ہو گئیں، ابھی مشکلات آنی ہیں، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کریں اور ورچوئل میٹنگز کو فوقیت دیں۔

اس ضمن میں اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد توانائی کی بچت کو یقینی بنانا اور بجلی کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہے۔

توانائی کی بچت، ملک بھر میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے کا فیصلہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں ملک کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ملازمین کو کار پولنگ کے عوض فوائد دیے جائیں گے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ دفاتر میں ایئرکنڈیشنر کا استعمال کم کیا جائے گا۔

موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ محدود کرنے کیلئے 100 ارب اضافی درکار ہیں: وزیر توانائی

اسٹیٹ بینک نے فرنیچر سمیت دیگر اشیا کی خریداری بھی فی الوقت معطل کردی ہے جب کہ افسران کے اندرون ملک سفر کو بھی محدود کیا جا رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہوا تو جو ہوسکا کریں گے،مفتاح اسماعیل

مرکزی بینک کے مطابق ہم بینکنگ انڈسٹری سمیت دیگر اسٹیک ہولڈزر کی بھی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ توانائی کی بچت کی جا سکے۔


متعلقہ خبریں