اسد روف نے لنڈا بازار میں گارمنٹس کا کاروبار شروع کر دیا



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق پاکستانی ایمپائر اسد روف نے لاہور کے لنڈا بازار میں گارمنٹس کا کاروبار شروع کر دیا۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے ایمپائرنگ کا شعبہ چھوڑا اور کاروبار شروع کیا، بیٹے کے پاس رہنے سے اس  کی صحت کافی بہتر ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دو بیٹے ہیں، ایک امریکہ سے پڑھ کر آیا ہے جب کہ دوسرا اسیپشل بچہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سہواگ جیسے پلیئر کی کیا مجال ہے کہ آئی سی سی ایلیٹ ایمپائر پر الزام لگائے، میرا کیریئر بے داغ ہے۔

اسد روف نے کہا کہ لنڈے کے کام سے مطمئن ہوں، میری عادت ہے کہ جو کام شروع کرتا ہوں اس کو عروج تک پہنچاتا ہوں۔

سابق ایمپائر نے بتایا کہ مہندرا سنگھ دھونی اور ہربھجن کی اہلیہ میری بہت بڑی فین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائیک حسی کی جنوبی افریقا کے خلاف اننگز یادگار تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ایک ماڈل نے مجھ پر الزام عائد کیا، اس نے سستی شہرت کے لیے میرے پر الزام لگایا میں نے اسے کہا تھا کہ اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑنا، اور اگلے سال ہی میں آئی پی ایل میں دوبارہ ایمپائرنگ کی۔

 


متعلقہ خبریں