سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں جرائم کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

خواجہ سرا تیزاب گردی کا نشانہ بن گیا: دو ملزمان گرفتار، وزیر داخلہ کی متاثرہ کے گھر آمد

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس میں اچھے افسر لگائے ہیں، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں، اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس فعال انداز میں فرائض سرانجام دے۔

سندھ کے بلدیاتی اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی آرمی چیف سے درخواست

وزیراعلیٰ  پنجاب نے کہا کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، پولیس میں جزا و سزا کا مؤثر نظام وضع کرنا ہو گا، جرائم کا گراف کم کرنے والے پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ خراب کارکردگی پر پولیس افسروں سے جواب دہی ہوں گی۔

لاہور: ڈیبٹ کارڈز کو ہیک کر کے اکائونٹ سے پیسے نکلوانے والا گروہ سرگرم

حمزہ شہباز نے واضح طور پر ہدایت دی کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے۔

متعلقہ خبریں