ہماری حکومت اسٹیبلشمنٹ نے نہیں بچائی، امریکی سازش سے ہٹا دی گئی: فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اسٹیبلشمنٹ نے نہیں بچائی اور امریکی سازش سے حکومت ہٹا دی گئی، پنجاب میں ہمیں اسپیس ملے تو اسمبلی میں آنے کا سوچ سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف سے شرائط طے، ابھی مشکلات آنی ہیں،مدت پوری کریں گے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کے فیصلے کا پاکستان کی سیاست پر اثر پڑتا ہے، پاکستان کی سیاست میں اسٹبشلمنٹ کا رول ہے۔

انہوں نے کہا کہ 64 فیصد عوام الیکشن کرانے کا کہہ رہے ہیں، پنجاب میں انہوں نے تماشا لگا رکھا ہے، ملک کی سیاسی حقیقت تبدیل ہو تی رہتی ہے، اب اسٹبلشمنٹ کے پاس و ہ بیانیہ نہیں رہا ہے، کسی سیاسی جماعت کو اتحادی بنانے نہیں جارہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ فوج مڈل کلاس کا سب سے بڑا منظم ادارہ ہے، تحریک انصاف مڈل کلاس کی سب سے بڑی جماعت ہے، ن لیگ سے زیادہ ان کے ساتھ ہماری تلخی نہیں ہے، سوشل میڈیا پر جو ہو رہا ہے وہ ہماری کمپین کا حصہ نہیں ہے، جو کچھ ہو رہا ہے اس کا الزام تحریک انصاف پر لگایا جاتا ہے، اس کی وجہ بد اعتمادی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ 27 تاریخ کو اسمبلی توڑنے اور اکتوبر میں الیکشن کرانا فائنل ہو چکا تھا، ہم
الیکشن کی طرف جا رہے تھے کہ معاملات خراب ہو گئے، کچھ غلطیاں ہماری طرف سے ہوئیں تو کچھ دوسری طرف سے ہوئی ہوں گی۔

کیا گھر پر ڈاکہ پڑے تو چوکیدار نیوٹرل ہو سکتا ہے؟ عمران خان

ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کو تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کو انہوں نے کس طرح وزیراعلیٰ رکھا ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کو اپنی طرف دیکھنا ہوگا کہ کیا کرنا ہے؟ خان صاحب کے دل اور زبان میں کوئی فرق نہیں ہے جس کے فائدے بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں، عمران خان مذہبی رجحان رکھتے ہیں،  ان کے شدت پسند نظریات نہیں ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں لوٹے اس وقت تک مہم ہی شروع نہیں کر پائے ہیں، عمران خان 20 حلقوں میں جا کر الیکشن مہم چلائیں گے، عوام عمران خان اور تحریک انصاف کے بیانیے کے ساتھ ہیں، ہم تو الیکشن میں جا رہے ہیں، عوام کو فیصلے کرنے دیں۔

عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، مریم نواز

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے استفسار کیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کہاں گئیں؟ اس طرف نہ جائیں تو اور کوئی آپشن نہیں ہے، تحریک انصاف کی بات چیت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے حوصلہ افزا بات چیت ہوئی تھی لیکن اس کے بعد پیچھے چلی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں