ابھی تک تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، گیس کی قیمت مزید بڑھے گی: مصدق ملک


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ابھی تک تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، گیس کی قیمت مزید بڑھے گی۔

ہماری حکومت اسٹیبلشمنٹ نے نہیں بچائی، امریکی سازش سے ہٹا دی گئی: فواد چودھری

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ تمام جماعتیں یکسوئی اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں، تمام جماعتوں نے یکسوئی کے ساتھ بڑے فیصلے کیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  ملک کے دفاع پر 1532 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں جب کہ ملک کو برباد کرنے کے کارخانے7 ہزار ارب کے ہیں، جس طرح پاکستان کو چلایا جارہا تھا کسی اورملک کو چلایا جاتا تو وہ دیوالیہ ہو جاتا۔

عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے جھک گیا، بھیک مانگتا رہا، نیا بناتے بناتے پرانا بھی خراب کر گیا: بلاول

سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، 5/6 مہینے کے سخت فیصلوں کے بعد ملک میں معاشی طور پر استحکام آئے گا۔

وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے واضح کیا کہ حکومت پی ایس او کے ذریعے تیل خریدتی ہے، تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو 30 دن کے بعد لوگوں تک اس کے اثرات پہنچتے ہیں، تیل کی قیمت کم ہو جائے تو بھی ایک مہینے کے اندر اس کے اثرات سامنے آجاتے ہیں، کروڈ آئل 124 سے 108 روپے پر آگیا ہے۔

آئی ایم ایف سے شرائط طے، ابھی مشکلات آنی ہیں،مدت پوری کریں گے، وزیر اعظم

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہماری ریفائنریز پرانے زمانے کی ہیں، پارکو میں ابوظہبی اور حکومت پاکستان دونوں کی انویسٹمنٹ ہے۔


متعلقہ خبریں