کراچی: این اے 240 کا ضمنی الیکشن، بیلٹ پیپرز چھیننے کا مقدمہ درج

عام انتخابات

کتنی خواتین امیدواروں نے قومی اسمبلی کا الیکشن جیتا؟ رزلٹ سامنے آ گئے


کراچی: شہر قائد کے حلقے این اے 240 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران بیلٹ پیپرز چھیننے والے 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کراچی: ضمنی الیکشن، پولنگ اسٹیشن پر حملہ، ملزمان نے بیلٹ بکس توڑ دیے، کاسٹ ووٹ لیکر فرار

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ایس ایس پی کورنگی کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج کیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کورنگی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن نمبر87 لانڈھی سے بیلٹ پیپرز چھینے گئے تھے۔

کراچی: لانڈھی میں ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ، کشیدگی، ایک جاں بحق، 5 زخمی

ہم نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز چھیننے کے خلاف ایف آئی آر زیر دفعات 147 ،148  اور 337 کے تحت درج کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ضمنی الیکشن میں بیلٹ پیپرز چھیننے کا مقدمہ متعلقہ پریذائیڈنگ افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

کراچی: این اے 240 کا الیکشن، کیمپوں میں سے 22 فیصد پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی، فافن

واضح رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 240 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران شدید ہنگامہ آرائی، فائرنگ اور تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ملزمان نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کر کے بیلٹ بکس توڑ دیے تھے اور ووٹ لے کر فرار بھی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں