کے الیکٹرک اور نیپرا کے درمیان تنازع: وزیراعظم نے حل تلاش کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

shahbaz sharif

کراچی: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کے الیکٹرک اور نیپرا کے درمیان موجود تنازع کو طے کرنے اور فریقین کے درمیان مسائل کا قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی آئندہ تین ماہ میں فریقین کے درمیان قابل قبول حل تلاش کرے گی۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ملاقات کرنے والے وفد نے وزیراعظم کو نیپرا سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا تو انہوں نے تاحال مسائل حل نہ ہونے اور سنگین لاپرواہی برتنے پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

وفاقی بجٹ میں کے الیکٹرک کیلئے اس بار بھی بڑی سبسڈی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سے کے الیکٹرک کے وفد کی ہونے والی ملاقات کے موقع پر سابق وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ، وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک اور وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں