وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کے لیے گوادر روانہ


وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کے لیے گوادر کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہو گئے۔

گوادر کی ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت وزیرِ اعظم شہباز شریف گوادر کا  دورہ کررہے ہیں، وزیر اعظم کا ایک ماہ کی قلیل مدت کے دوران گوادر کا یہ دوسرا دورہ ہے. وزیرِ اعظم گوادر میں مقامی ماہی گیروں سے بھی ملاقات کریں گے.

وفاقی وزراء مولانا اسد محمود، سید نوید قمر، نوابزادہ شاہزین بگٹی، احسن اقبال، آغا حسن بلوچ، انجنیئر خرم دستگیر، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی اور سید فہد حسین وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم انڈس اسپتال اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین عالمی معیار کے اسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سرپرستی بھی کریں گے.

وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہِ راست نشر کرے گے.

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاور پراجیکٹس، انفراسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی. وزیرِ اعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی. اسکے بعد وزیرِ اعظم میڈیا سے گفتگو کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہِ راست نشر کرے گا.


متعلقہ خبریں