عمران خان جھوٹا و کرپٹ ہے، ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا: مظفر رانجھا

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ہے، ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا: مظفر رانجھا

لاہور: سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا نے سابق وزیراعظم عمران خان کو الزامات کا سامنا کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اخلاقی اور مالی امور میں کرپٹ شخص ہے۔

عمران خان نےمجھ سے رابطہ ختم کر دیا، رمیز راجہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹا شخص ہے قوم کو اس کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے اور نہ ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے کہا کہ عمران خان اداروں کو بد نام کرنے کے لیے الزام دہرا رہا ہے، اسی طرح عمران خان نے نجم سیٹھی پر بھی الزام لگائے تھے، اقتدار کھو کر عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں رہی ہے۔

ہماری حکومت اسٹیبلشمنٹ نے نہیں بچائی، امریکی سازش سے ہٹا دی گئی: فواد چودھری

سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بارے میں بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتا دوں گا، میں نے آفر کی ہے کہ کہ کمیشن بناتے ہیں لیکن پہلے حلف نامے پر دستخط کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا پر 2013 کا الیکشن ن لیگ کے لیے مینیج کرنے کا الزام لگایا تھا۔

عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے سابق وزیراعظم کی جانب سے عائد کردہ الزام کے جواب میں کہا کہ عمران خان اخلاقی اور مالی امور میں کرپٹ شخص ہے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں میرے علاقے میں آکر الیکشن لڑیں، میں انہیں ہرا دوں گا۔


متعلقہ خبریں