چین سے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر موصول

غیر ملکی قرض

چین سے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک میں موصول ہوئی ہے جس سے ذرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز 5 روپے کمی ہونے کے بعد آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 27 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روزچین سے قرضہ ملنے کی خبر کے بعد ڈالرکی قدر میں کمی واقع ہوئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 93 پیسے سستا ہونے کے بعد  207 روپے کا ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں