خیبرپختونخوا: مزدور کی اجرت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ


خیبرپختونخوا حکومت نے مزدور کی ماہانہ اجرت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔

وزیراعلی محمود خان  نے مزدور کی تنخواہ 21 ہزار سے بڑھا کر26 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں مزدور کیلئے زندگی مشکل ہوگئی ہے۔

اب مزدور اور کسان کارڈ بھی دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاق اور پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بجٹ میں پنجاب کے مزدور کی کم سے کم اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 20 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ۔


متعلقہ خبریں