سپر ٹیکس معیشت پر بڑا حملہ، صنعتیں تباہ اور فیکٹریوں کو تالے لگ جائیں گے، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس معیشت پر ایک بڑا حملہ ہے،اس سے صنعتیں تباہ اور فیکٹریوں کو تالے لگ جائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلا بجٹ کاغذی اور جعلی تھا مگر اصل بجٹ اب آ رہا ہے، بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی،کاروبار متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ مکمل نہیں ہوا ہے۔

وزیر اعظم کا ملک کی بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غربت کم کرنے کے لیے صاحب حیثت افراد پر ٹیکس لگا رہے ہیں اور بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آٹو موبائل، سگریٹ اور ہوا بازی کی صنعت پر ٹیکس عائد ہو گا جبکہ سیمنٹ، کیمیکل، بیوریجز، اسٹیل، شوگر کی صنعت پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس سیکٹر پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا اور فرٹیلائزنگ انڈسٹری اور بینکنگ صنعت پر بھی 10 فیصد ٹیکس ہو گا۔


متعلقہ خبریں