وزیراعلیٰ کے پی کا خطاب: ن لیگی ایم پی اے کا احتجاج، ڈپٹی اسپیکر نے ایوان سے نکال دیا

وزیراعلیٰ کے پی کا خطاب: ن لیگی ایم پی اے کا احتجاج، ڈپٹی اسپیکر نے ایوان سے نکال دیا

پشاور: وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا محمود خان کے خطاب کے دوران ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے باعث ایوان سے نکال دیا گیا۔

خیبرپختونخوا: مزدور کی اجرت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے خطاب کے دوران ن لیگی ایم پی اے اختیار ولی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بجٹ پر بات کرنے کے بجائے سیاست کھیل رہے ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر نے اس موقع پر ن لیگی ایم پی اے اختیار ولی کو ایوان سے باہر جانے کی رولنگ دی۔ انہوں ںے سیکیورٹی اہلکار سے کہا کہ اختیار ولی کو ایوان سے باہر لے جائیں جس کے بعد ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔

عمران خان اجازت دیں آئندہ لانگ مار چ میں فورس استعمال کروں گا، محمود خان

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اپوزیشن رکن پر آئندہ دو اجلاسوں میں آنے پر پابندی بھی ہو گی۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اختیار ولی کو اب پارٹی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ یکم جولائی سے شروع کررہے ہیں، گندم سبسڈی کے لیے 32 ارب روپے مختص کئے ہیں، ایجوکیشن کارڈ بھی شروع ہورہا ہے، ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دیں گے، خیبر پختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس بھی ختم کررہے ہیں۔

خیبرپختونخوا:35 فیصدکٹوتی کے بعد وزراء اور بیورو کریسی کو کتنا فیول ملے گا؟

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اس وجہ سے بہتر ہوئی ہے کہ میرے لیڈر نے ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا، عوام کی سہولت کے لئے آسان انصاف مراکز قائم کئے ہیں۔


متعلقہ خبریں