شمالی وزیرستان: آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو کیس کی تصدیق

شمالی وزیرستان: آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو کیس کی تصدیق

اسلام آباد: آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

برطانیہ میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس رپورٹ

ہم نیوز نے اس سلسلے میں وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ متاثرہ بچہ میر علی یونین کونسل 7 ، شمالی وزیرستان کا رہائشی ہے۔

ترجمان وفاقی وزارت صحت کے مطابق رواں برس تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، میر علی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق پولیو وائرس کو محدود رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے بھرپور اور سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔

شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید 2 کیسز کی تصدیق

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، بچوں کو حفاظتی قطرے پلوا کر ہی پولیو وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں