چودھری شجاعت کے بھائی نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا: طارق بشیر چیمہ نے خاندان تقسیم کردیا، وجاہت حسین

چودھری شجاعت کے بھائی نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا: طارق بشیر چیمہ نے خاندان تقسیم کردیا، وجاہت حسین

گجرات: ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ طارق بشیر چیہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا، افسوس ہے کہ چودھری شجاعت حسین کا بیٹا زرداری سے ڈالرز مانگ رہا ہے حالانکہ زردرای جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے، اتنے تو چودھری شجاعت حسین خیرات دیا کرتے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین کے بھتیجے ایم این اے حسین الہٰی کا ق لیگ چھوڑنے کااعلان

ہم نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے، انہیں ان کی اولاد خراب کر رہی ہے، پانچ ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چودھری ظہور الہٰی خاندان کو نجانے کس کی نظر لگ گئی ہے، کیا وقت آگیا ہے کہ ایک بھائی کے آگے اور دوسرے بھائی کے پیچھے پولیس ہے، چودھری شجاعت حسین کے گھر کبھی زرداری کبھی شہباز اور کبھی مولانا پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی متوقع ہیں اور عوام کی رائے سے کوئی لا علم نہیں ہے۔

چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت نے کہا تھا کہ عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویز الہٰی ایک تھے اور ہیں، پی پی 31 سے ہمارے خاندان کے امیدوار عمران مسعود ہیں، چودھری شجاعت اولاد کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جونیجو دور سے لے کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، نوازشریف جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا، مشرف کا ساتھ اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے، عمران خان سے اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

ق لیگ حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے، چودھری شجاعت حسین

چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، پی ڈی ایم اے کو جب تک ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ ہیں، چلے گی، ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ نہ دیں تووہ نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جو ہمارے حلقوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں، ہم مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کریں گے،  واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

چودھری شجاعت حسین کے بھائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی حکومت چودھر مونس الہیٰ پر مقدمات درج کروا رہی ہے جب کہ دوسری طرف گھر کے افراد ہی شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانیاں کرا رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ چودھری ظہور الٰہی خاندان کو اپنے خاندان کے ہی افراد کمزور کر رہے ہیں۔

کوئی اختلافات نہیں، سالک کو چوہدری شجاعت نے کان سے پکڑ کر واپس لے آنا، پرویز الہیٰ

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی چودھری وجاہت حسین کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے ق لیگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں