اقوام متحدہ کی خوراک کے عالمی بحران کی وارننگ

ملک ٹوٹ رہا ہو تو لڑائی کا جواز نہیں بنتا، انتونیو گوتریس

فائل فوٹو


اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کی طرف سے خوراک کے عالمی بحران سے بڑی تباہی کا اتنباہ جاری کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کے سبب دنیا کو بڑے خطرے کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غذائی قلت کے باعث80 لاکھ کم سن بچےموت کے خطرے سے دوچار

ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا کی وبا اور عالمی سطح پر پھیلتی ہوئی بھوک کے سبب کئی ملین افراد پہے ہی کئی مشکات کا سامنا کر رہے ہیں اور یوکرین کی جنگ نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔

ایک ویڈیو پیغام میں گوتریس کا کہنا تھا کہ اس بات کا حقیقی خطرہ ہے کہ سال 2022 کے دوران متعدد خطوں میں قحط سالی کا اعلان کیا جائے گا جبکہ 2023 اس سے بھی زیادہ خوفناک ہو گا۔


متعلقہ خبریں