کئی ماہ قبل دریا میں گرنے والا موبائل شہری کو واپس مل گیا


لندن: برطانیہ کے ایک دریا میں کئی ماہ قبل گرنے والا موبائل فون شہری کو واپس مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وائے نامی دریا میں 10 ماہ قبل ایک شخص کا آئی فون پانی میں گر گیا تھا جو اب اسے واپس مل گیا، جس کی شہری کو بالکل بھی امید نہیں تھی۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 10 مہینے پانی میں رہنے کے باوجود بھی موبائل فون ٹھیک کام کر رہا تھا۔

برطانوی شہری میگوئیل دریا میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سیر کر رہا تھا کہ اس دوران اسے دریا سے موبائل فون ملا جسے وہ اٹھا کر گھر لے آیا، میگوئیل کے مطابق اس نے پانی سے ملنے والے موبائل فون کو کمپریسر سے خشک کیا اور کچھ دیر بعد موبائل چارجنگ پر لگایا تو وہ چارج ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا بیکٹریا دریافت

میگوئیل نے فون کی تصاویر ایک فیس بک گروپ پر شیئر کیں اور لاک اسکرین کی تصویر بھی پوسٹ کی جس میں ایک شخص اور خاتون کھڑے تھے۔ مذکورہ پوسٹ ہزاروں مرتبہ شیئر ہوئی اور تصویر میں موجود شخص کی شناخت اوین ڈیویز کے نام سے ہو گئی جو اسکاٹ لینڈ کا رہائشی تھا۔

ڈیویز نے بتایا کہ وہ دریا میں کشتی چلا رہا تھا کہ اس دوران فون پانی میں گر گیا تھا اور اسے فون ملنے کی بالکل بھی امید نہیں تھی تاہم اب 10 ماہ بعد موبائل فون ملنے پر بہت حیران ہوں۔


متعلقہ خبریں