بھارت نے خاموشی سے کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھول لیا


کابل: بھارت نے بغیر کسی اعلان کے کابل میں اپنا سفارتخانہ خاموشی سے دوبارہ کھول لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے بغیر کسی باضابطہ اعلان کے خاموشی سے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا اور بھارت سے ایک ٹیم سفارت خانے پہنچ گئی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتخانے پہنچنے والی ٹیم افغان عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کی تقسیم کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی خوراک کے عالمی بحران کی وارننگ

واضح رہے کہ بھارت نے 10 ماہ قبل افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔ افغانستان میں اشرف غنی اور حامد کرزئی کی حکومتوں میں بھارت کا کابل میں ایک سفارتخانہ اور 4 قوںصل خانے کام کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں