حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ


حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ روپے تک تنخواہ پر بارہ سو پچاس روپے تک جب کہ  دو لاکھ روپے کمانے والے کو تیرہ ہزار سات سو پچاس روپے ٹیکس دینا ہو گا۔

تین لاکھ روپے پر ماہانہ تینتیس ہزار سات سو پچاس روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ چار لاکھ پر اٹھاون ہزار سات سو پچاس اور پانچ لاکھ پر تراسی ہزار سات سو پچاس روپے ماہانہ ٹیکس ہو گا۔

پچاس ہزار اور اس سے کم روپے کمانے والے ٹیکس سے مسثتنیٰ قرار پائے ہیں۔

سپر ٹیکس معیشت پر بڑا حملہ، صنعتیں تباہ اور فیکٹریوں کو تالے لگ جائیں گے، شیخ رشید

اس کے علاوہ ماہانہ چھ لاکھ روپے تنخواہ پر ایک لاکھ سولہ ہزار دو سو پچاس روپے ٹیکس عائد ہوگا۔

سات لاکھ پر ایک لاکھ اڑتالیس ہزار سات سو پچاس روپے  جب کہ آٹھ لاکھ تنخواہ والوں کو ایک لاکھ اکاسی ہزار دو سو پچاس روپے ٹیکس دینا ہو گا۔

نو لاکھ روپے تک تنخواہ پر دو لاکھ تیرہ ہزار سات سو پچاس روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ دس لاکھ اور زائد تنخواہ پر ماہانہ ڈھائی لاکھ روپے تک ٹیکس لگے گا۔



متعلقہ خبریں