حکومت نے توانائی کا بحران کم ہونے کا اشارہ دے دیا

Musadiq Malik

حکومت نے پندرہ جولائی کے بعد توانائی کا بحران کم ہونے کا اشارہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مون سون کی وجہ سے پانی آئے گا، فرنس آئل بھی منگوا رہے ہیں، امید ہے جلد ہی توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے سستی ایل این جی کے لانگ ٹرم معاہدے نہیں کیے گئے، اب چالیس ڈالر کی بھی ایل این جی نہیں مل رہی۔

موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ محدود کرنے کیلئے 100 ارب اضافی درکار ہیں: وزیر توانائی

چند روز قبل ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا تھا کہ ملک کے دفاع پر 1532 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں جب کہ ملک کو برباد کرنے کے کارخانے7 ہزار ارب کے ہیں، جس طرح پاکستان کو چلایا جارہا تھا کسی اورملک کو چلایا جاتا تو وہ دیوالیہ ہو جاتا۔

عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے جھک گیا، بھیک مانگتا رہا، نیا بناتے بناتے پرانا بھی خراب کر گیا: بلاول

سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، 5/6 مہینے کے سخت فیصلوں کے بعد ملک میں معاشی طور پر استحکام آئے گا۔


متعلقہ خبریں