شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے


راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا ہو گا، وزیر اعظم

مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔


متعلقہ خبریں