انگلینڈ نیوزی لینڈ میچ کے دوران بابراعظم کے چرچے


انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹیٹر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرنے لگے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر سائمن ڈوئیل نے کہا کہ لوگ میری اس بات سے اتفاق کریں گے کہ بابراعظم اس وقت دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں بلے بازی کرنے والے بیٹرز میں بابراعظم جیسا بیٹس مین کوئی نہیں البتہ جو روٹ میری اس بات سے متفق نہیں ہوں گے۔

کپتان بابراعظم نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوش دل شاہ کو دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ لوگ بگ 4 کی بات کرتے ہیں لیکن آج کل بابراعظم بگ ون بن چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں