علی ظفر کا سیاستدانوں کو اپنی دولت کا 5 فیصد پاکستان کو عطیہ کرنے کا مشورہ

 علی ظفر کا محمد علی سد پارہ کو سلام

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے سیاستدانوں کو اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کے نام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میرا سیاسی رہنماؤں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے اس عمل سے قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں۔

علی ظفر کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فولورز ہو گئے

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا جس میں لکھا تھا کہ یہ بس میرا ایک خیال ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں