پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے 10 کروڑ کی آفر کی، نعمان لنگڑیال کا دعویٰ



پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رہنما نعمان لنگڑیال نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پرویز الہٰی کی طرف سے پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے 10 کروڑ کی آفر کی گئی۔

چیچہ وطنی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے واپس آنے کا کہا لیکن ہم ڈٹے رہے، سلام پیش کرتا ہوں ان ساتھیوں کو جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے۔

پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ وہ محب وطن تھے جنھوں نے پیسے کو لات ماری اور جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس وزارت بھی تھی ، پی ٹی آئی والوں کی جرات نہیں تھی کہ مجھے وزارت سے ہٹا سکے۔


متعلقہ خبریں